ایک پوشیدہ خزانہ جو اب ظاہر ہوچکا ہے ڈاکٹر مارٹن لنگس جو ابو بکر سراج الدین کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، برٹش میوزیم اور بر ٹش لائبریری میں اورئینٹل کتابوں اور مسودوں کے نگراں تھے۔ " ڈاکٹر لنگس نے ظاہری سطح سے نیچے گہرائی میں دیکھا اور پھر زندگی کے کئی اسرار کے مقدس معنی پر سے پردہ اٹھانے میں ہماری مدد کی۔انہو ں نے لفظی معنی سے ماورا دیکھنے میں ہماری مدد کی اور ہم یہ جان سکے کہ کائنات کے پوشیدہ پہلوؤں میں معنی کی کئی تہیں موجود ہیں، یہ وہ حقیقت تھی کہ سائنس اب جسےدنیا میں اور خود ہمارے اندر موجود ایک نظم اور ہم آہنگی کو تسلیم کرکے پہچان رہی ہے"۔ ' روح کی طرف واپسی' کےپیش لفظ سے ایک اقتباس۔ یہ پیش لفظ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے تحریر کیا ہے۔ |