ایک مثالی انگریز خاتون "ہم آہنگی کا مطلب ہے ایک باہر کے شخص کا داخلی ماحول سے مطابقت پیدا کرنا۔ میں نے خود کو کبھی باہر کا آدمی نہیں سمجھا بلکہ یوں جانا کہ میں ایک متنوع، ترقی پزیر ثقافت میں پیدا ہوئی ہوں جو وقت کے ساتھ ساتھ روایات اور تبدیلیوں کو گلے لگاتی جاتی ہے۔ البتہ مجھے کبھی کبھی یہ بتانا پڑ جاتا ہے کہ مسلمان ہونے سے میرےبر طانوی ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔میرے نزدیک یہ طے ہے کہ عقیدہ ثقافت اور قومیت سے بالاتر ہے اگرچہ اس پر یہ دونوں اثر انداز ہوتے ہیں"۔ ریچیل نکلسن |