ہم آہنگی کا ہنر اس پہلو کی طرف ایک پر وقار اور شاعرانہ اشارہ ہے کہ مسلمان ایک صدی سے زائد عرصے سے برطانوی رہن سہن کا ایک حصہ ہیں اور انہوں نے بر طانیہ کے بھرپور ثقافتی تنوع میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور بدستور کر رہے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں اور اداریوں کے بر عکس مسلمانوں کی بڑی اکثریت بر طانیہ میں پر امن طریقے سے رہتی ہے اور تعمیری کردار ادا کرتی ہےاور ان میں سے کئی افراد نے اس جزیرے پر آباد عظیم قوم کے دانشورانہ اور ثقافتی ماحول کو اور بھی خوش رنگ بنادیا ہے۔پیٹر سانڈرز نے ان شاندار افراد میں سے چند کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔ ان میں فزیشنز، دانشور، مصنفین، اساتذہ، کاتب، راک اور لوک موسیقی کے نامور ستارے، سٹی کونسلرز، اعزاز یا فتہ ماہرین تعمیرات،ناشرین، مجسمہ ساز، گرافیتی فنکار، آرائش حسن کے ماہر، پولیس کانسٹبل، فیشن ڈیزائنر ، ڈرائیور، ایٹن کالج کے تعلیم یافتہ افراد،آکسفرڈ اور کیمبرج کےفارغ التحصیل طلبہ اور بہت سے دوسرے افراد شامل ہیں۔اسلامی دنیا کے فن تعمیر کے اثرات لیٹن ہاؤس، ووکنگ کی شاہ جہاں مسجد اور لندن کےگھیرکن کے سائے تلے ترکی حمام اس خوبصورت اور متحرک عکسی منظر نامے کے تصاویری سلسلے کو نئے رنگ عطا کرتے ہیں۔
مائیکل سوگیچ جون 2007